پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نیب گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف نیب کی جانب سے مختلف ریفرنس دائر کیے جائیں گے اور پھر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کچھ اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے فی الحال یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ملزم نامزد کرنے کیلئے ہریشن کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نیب کے مطابق آصف زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جا رہا ہے، نیب نے جعلی اکا ونٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی عبوری ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔نیب حکام نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیئے، عبدالغنی مجید نے اپنی بیٹی مناہل کینام پر بے نامی پراپرٹی بنائی، ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے قیمتی پلاٹ خریدا گیا جو نیب منجمد کر چکا ہے۔  ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو نیب گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…