پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مرادسعید نے وزارت پوسٹل اور مواصلات میں کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

datetime 17  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)مرادسعید نے وزارت پوسٹل اور مواصلات میں ریکارڈ ریونیوحاصل کرلیا، وزارت مواصلات کا ریونیو 11 ارب 48 کروڑ سے بھی تجاوز کر گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی، مرادسعید نے زیر انتظام دونوں وزارتوں میں ریکارڈریونیوحاصل کرلیا، وزارت پوسٹل کے بعد مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن حاصل کی۔وزارت مواصلات کا ریونیو11 ارب 48کروڑ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے ادارے میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈان کیا اور احتساب کے عمل سے400 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب اور ایف آئی اے سے مدد لی گئی۔نیب اور ایف آئی اے کو تمام کیسز کا ریکارڈ اور دستاویزمہیاکئیگئیہیں، 4 مزیدپروجیکٹ کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور ریکوری کاعمل شروع کیا تھا۔این ایچ اے کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لئے بزنس پلان بھی تیار ہے اور تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ای بڈنگ، ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں ہیں۔یاد رہے مراد سعید نے بتایا تھا پاکستان پوسٹ کا گذشتہ سال اپریل کے ماہ تک کا ریونیو 8 ارب تھا، رواں سال پاکستان پوسٹ کا ریونیو اپریل تک 14 ارب ہو گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا ہے۔فروری میں مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کیا تھا، وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک جا پہنچا تھا۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…