جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

گلوکار و اداکار علی ظفر آج اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گے

datetime 17  مئی‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) چھنو بوائے کے نام سے مشہور پاکستانی گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار، اداکار، ماڈل اور پینٹر علی ظفر آج(ہفتہ) کو اپنی 39ویں سالگرہ منائیں گے ۔ 18 مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے اپنے شوبز کریئر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری کے بعد فلم ’’شرارت ‘‘

کے لیے گانے ’’جگنوں سے بھرلوں آنچل‘‘ سے کیا تاہم ان کی پہچان ان کی پہلی البم ’’حقہ پانی ‘‘کے گانے ’’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘‘ سے بنی اور پھر علی ظفر کی شہرت سرحدوں کے پار تک جاپہنچی۔بالی وڈ میں ان کی پہلی فلم ’’تیر ے بن لادن‘‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے خود کوایک بہترین اداکار کی حیثیت سے بھی منوایا اور بالی وڈ کے نہ صرف کامیاب اداکار بنے بلکہ انہوں نے گائیکی کے میدان میں بھی خوب نام کمایا اور اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔پاکستان اور ہندوستان میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے والے علی ظفر کو کئی بار ایشیاء کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جاچکا ہے۔علی کو ہندوستان کے معتبر فلمی ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سے بھی نوازا گیا ہے جبکہ ان کی کامیابیوں کا سفر تاحال جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…