لاہور ( این این آئی)اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کو اگست میں ریلیز کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ حریم فاروق کی فلم ’’ہیر مان جا ‘‘ کو اگست کے دوسرے ہفتے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ اس فلم میں حریم فاروق کے ہمراہ علی رحمان ،فیضان شیخ ، شمائل خٹک ،انجم حبیبی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ حریم فاروق نے اپنی نئی فلم سے بڑی توقعات وابستہ کررکھی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ انکی فلم کامیاب ثابت ہو گی ۔