جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نجی بنک میں دھماکہ،عمارت گرنے سے بینک کے میں موجودمتعدد افراد زخمی،ہسپتال منتقل کردیاگیا،ایمرجنسی نافذ

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رحیم یار خان (این این آئی) صادق آباد میں نجی بنک میں دھماکے کے باعث عمارت گرنے سے بنک کے متعدد اہل کاراورقریبی لوگ زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق رحیم یار خاں کی تحصیل صادق آباد کی قومی شاہراہ پر ہمدانی ہسپتال کے قریب فیصل بنک میں اچانک دھماکہ ہوا،جس کی وجہ سے بنک میں موجود کام کرنے والے متعدد افراداورملحقہ دْکانوں میں کام کرنے والے افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو1122کو حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہل کار 8ایمرجنسی گاڑیوں کے ہمراہ صادق آباد اور رحیم یارخان سے جائے حادثہ پر پہنچے۔

تمام ریسکیوآپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابر کی زیر نگرانی کیا گیا۔ریسکیواہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیوکرنے کے بعد ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر صادق آباد منتقل کیا۔ڈاکٹرز نے شدید زخمی 6افراد کو شیخ زید ہسپتال ریفر کیا جسے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے ریسکیو1122نے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا۔21زخمی جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹرمنتقل کیا گیا ان میں مردان کے 22سالہ محمد قاسم،چک نمبر 21این پی کے 21سالہ راشد حنیف،چک نمبر 159پی کے 23سالہ خالد محمود،آدم صحابہ کے 35سالہ محمد اسماعیل،پنڈت دری کے30سالہ کاشف،عوامی کالونی کے 30سالہ عابد،35سالہ جاوید اقبال،ٹبہ ظاہرپیرکے 35سالہ زاہد،مظہرفریدکالونی کے 45سالہ اظہرعباس،43سالہ شاہد خلیل،آرائیں کالونی کے 40سالہ معاویہ،45سالہ یعقوب،عوامی کالونی کے 35سالہ غلام یٰسین،بھٹہ واہن کے 45سالہ محمودعلی،کبیروالا کے 30سالہ احترام،عوامی کالونی کے 45سالہ عاصم،لغاری کالونی کے 28سالہ تنزیل،بستی کلوارکے 17سالہ عدنان،مدینہ کالونی کے 35سالہ غلام فرید،چک 21الف کے33سالہ اعظم اور غلام رسول کالونی کے 62سالہ محمودعلی شامل ہیں۔ان میں سے شدید زخمی افرادراشد،محمداسماعیل،زاہد،اظہرعباس،یعقوب اور محمودعلی کو ڈاکٹرز کی جانب سے ریفر کیا گیا جنہیں ریسکیو1122کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالستار بابر نے آپریشن کے اختتام پر ہسپتال میں تمام مریضوں کی عیادت کی۔ حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔اس موقع پر آر پی او بہاولپور. ڈی پی او رحیم یار خان عمر سلامت. ڈی سی جمیل احمد جمیل رینجرز کے آفیسران اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر موجود رہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…