جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کو وزیرداخلہ کے خلاف خط‘ کیا نواز شریف چودھری نثار کو فارغ کر دیں گے: تفصیل پڑھنے کیلئے کلک کریں

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کا وفاقی وزیر داخلہ کے ناروا رویہ پر حکومت سے ناراضگی کا اظہار، وزیراعظم میاں نوازشریف کو خط لکھ دیا،مولانافضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات میں وزیر داخلہ کی عدم دلچسپی افسوسناک ہے ، چوہدری نثار کے رویہ کے باعث مرکزی رہنماؤں اور کارکنوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیاہے ، سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے ، خط کا متن۔ باوثوق ذرائع نے کو بتایاکہ حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے وزیراعظم پاکستان و مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف کو شکوؤں بھرا خط لکھاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق خط کے متن میں وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ’’شکایت‘‘ کی گئی ہے ۔ خط میں مولانا فضل الرحمن پر کوئٹہ میں ہونے والے حملے کی تحقیقات میں سست روی پرجمعیت علمائے اسلام (ف) نے ناراضگی کا اظہار بھی کیاہے ۔ جمعیت نے موقف اختیار کیاہے کہ حملے کی تحقیقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثارکی عدم دلچسپی افسوسناک ہے جبکہ وزیراعظم کے نام خط میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات میں سست روی پراظہارتشویش کرتے ہوئے وزیر داخلہ کے رویے کو افسوسناک قرار دیا۔ جے یو آئی کا کہنا ہے سیاسی رہنما پر حملے کی تحقیقات میں وزیر داخلہ کی عدم دلچسپی سے سیاسی رہنماوں اور کارکنوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے ۔ خط میں جے یو آئی نے وزیر اعظم سے شکایت کی جمعیت کو مولانا فضل الرحمن پر حملے کی تحقیقات پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت حملے کی تحقیقات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اورمولانا فضل الرحمن پر حملے کے میں ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لایا جائے ۔واضح رہے کہ مولانافضل الرحمن پر کوئٹہ جلسہ کے بعد خود کش حملہ کیاگیا تھا جس کے بعد جمعیت علمائے اسلام ف کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس بلایاگیا اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی، وزیر مملکت پوسٹل سروسز و سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری سمیت تین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے دورۂ چین سے قبل وزیراعظم میاں نوازشریف سے اسی معاملے پرملاقات بھی کی تھی اور وزیراعظم نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی لیکن ابھی تک وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیاگیا جس پر جے یو آئی ف جوکہ حکومتی اتحادی بھی ہے سخت مضطرب ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…