تہران (این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی ریاست الفجیرہ کے ساحل کے قریب کمرشل بحری جہازوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کو پریشان کن اور افسوسناک قرار دیتے اس کے مضمرات سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے
کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہاکہ ایسے حادثات کے بحری ملاحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انھوں نے خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی عناصر کی طرف سے استحکام کو گزند پہنچانے والی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔