اندور (نیوز ڈیسک) کانگریس کے رہنما معروف کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کو چوڑیاں زیادہ کھنکانے والی دلہن قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ مودی جی اس دلہن کی طرح ہیں جو روٹیاں کم بیلتی ہے اور چوڑیاں زیادہ کھنکاتی ہے تاکہ محلے والوں کو یہ پتہ چلے کہ وہ کام کر رہی ہے۔ بس مودی سرکار
میں یہی ہوا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کو جھوٹوں کا سرداراور منقسم اعلیٰ قرار دینے کے ساتھ ساتھ امبانی اور اڈانی کا بزنس منیجر بھی قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما سدھو نے عوام سے کہا کہ اپنے ووٹ کے ذریعے کالے انگریزوں کو باہر کر دیں، انہوں نے مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سکھ ہوں اور مجھ سے تمام قومی سوالوں پر آپ مناظرہ کر لیں۔