اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

یمن میں بحالی مشن کے تحت خدمات انجام دینے والی پہلی سعودی خاتون

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی )یمن میں جنگ زدہ عوام کی بہبود کے لیے جہاں ایک طرف سعودی عرب کی حکومت پیش پیش ہے وہیں سعودی عرب کی سرکردہ عوامی شخصیات بھی بحالی اور تعمیر نوکے عمل میں سب سے آگے ہیں۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سماجی کارکن اور ماہر تعلیم رندہ الھذلی کی یمن میں بحالی کی سرگرمیوں کی خبریں اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق الھذلی اقوام متحدہ کی فیڈرل فرینڈشپ آرگنائزیشن برائے سال 2019ء کی رکن اور یمن میں تعمیر نو اور بحالی کے سعودی ترپروگرام ڈائریکٹر برائے تعلقات عامہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وہ گذشتہ کچھ عرصے سے یمن میں جنگ سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی بحالی کے لیے سرگرم ہیں۔رندہ الھذلی نے کہا کہ یمن کے سفر کے دوران میری سب سے زیادہ توجہ جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم سرگرمیاں بحال کرنا تھا۔ میں نے یمن کے سفر کے دوران ایک لمحہ ضائع کیے بغیر متاثرہ علاقوں میں خواتین بہبود اور بچوں کی تعلیم کی بحالی کے لیے کام کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خوشی اور فخرکی بات یہ ہے کہ ایک سعودی خاتون کی حیثیت سے میں نے یمن میں بحالی امید آپریشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔یمن میں اپنے تجربات اور ان کی روشنی میں بات کرتے ہوئے رندہ الھذلی نے خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد پر زوردیا کہ وہ یمن میں خواتین کی بہبود اوربحالی کیلیے تمام شعبوں میںبھرپور تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سعودی عورت کی حیثیت سے یہ محسوس کیا کہ یمن میں خواتین کو سعودی عرب پربہت زیادہ اعتماد ہے۔یمن میں خواتین کے روشن مستقبل اوران کی تعمیرو ترقی میں سعودی عرب اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کے ویژن 2030ء میں بھی نئی نسل کی عصری تقاضوں کے تحت تعلیم وتربیت شامل ہے۔ انہوں نے یمن کیسفر میں اپنی پیشہ وارانہ کامیابیوں میں تعاون پر حکومت کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…