ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

پاک فوج کیخلاف جعلی پروپیگنڈا بے نقاب، گوادر پی سی ہوٹل حملے میں شامل لاپتہ ’’حمل خان مری ‘‘ کون نکلا؟سنسنی خیز انکشاف

datetime 12  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دشمنوں کا ایک اور پروپیگنڈہ بے نقاب، 3سال سے لاپتہ حمل خان مری گوادر پی سی ہوٹل حملے میں شامل نکلا۔ تفصیلات کے مطابق حمل خان مری دشمن ملک سے تربیت حاصل کر کے پاکستان آیا اور اس نے گوادر میں ہوٹل پر حملہ کیا۔

حمل خان 3سال تک پاکستان کے دشمنوں کا آلہ کار بنا رہا اور اس کی گمشدگی سے متعلق ویب سائٹس پر شور مچایا جاتا رہا کہ اسے سکیورٹی اداروں نے لاپتہ کیا ہے۔اس سے پہلے بھی چینی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں لاپتہ شخص ملوث پایا گیا تھا۔ دوسری جانب چین نے گوادر حملے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے اقتصادی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گوادر میں دہشت گردانہ کارروائی سے اقتصادی منصوبوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مگر پاکستانی قوم اور فورسزدہشت گردوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔اپنے بیان میں چینی سفارت خانے نے شہید گارڈز کے ورثا سے اظہار تعزیت اور زخمی اہلکاروں سے اظہارہمدردی کیاہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز گوادر پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں2 سکیورٹی گارڈ شہید ہوئے تھے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، ہوٹل پر حملے کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…