کراچی(این این آئی)ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی، مارکیٹ 35 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکی۔ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1406 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 4 فیصد گھٹ کر 34 ہزار 716 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مسلسل مندی کے باعث حصص کی مالیت 245 ارب روپے کم ہوگئی،
شیئرز کی مالیت کم ہونے کا غیرملکی سرمایا کاروں نے بھر پور فائدہ اٹھایا اور ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی۔تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مختلف کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، آئی ایم ایف مذاکرات کے حتمی ہونے سے مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آسکتی ہے۔