اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کی تبدیلی کی خبریں، حکومت نے باضابطہ طورپر وضاحت جاری کردی

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب کیلئے مشکلات بڑھی ہیں،آٹھ ماہ کی نوزائدہ حکومت گزشتہ دس سال اور ستر سال کی اکیلی ذمہ دار نہیں ہو سکتی،موجودی حکومت نے نظام کو بدلنے کا بیڑہ اٹھایا ہے،سسٹم کو بدلنے میں رکاوٹیں اور مشکلات آتی ہے،عمران خان اس اسٹیٹس کو کو بدلنے میں دن رات کام کر رہے ہیں،عمران خان کی قیادت میں ہی ہم ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے،

گوادر پر کوئی شرپسندی ہوتی ہے تو اسکا مقابلہ کرینگے،وزیر اعظم کی تبدیلی کی خبر من گھڑت ہے،میڈیا ورکرز کیلئے بھی آواز اٹھائی اور مالکان کو خط بھی لکھے۔ ہفتہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر یہاں آئی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں نے ہدایات کی تھیں کہ وفاقی وزیرا افطاری اور سحری میں لوگوں میں نظر آئے۔ انہوں نے کہاکہ پناہ گاہیں بنانے کا ویژن عمران خان اور ان کی اہلیہ کا تھا، پناہ گاہ وزیر اعظم پاکستان کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں،جن افراد کے پاس سر چھپانے کی جگہ نہیں وہ سر چھپانے ہر مجبور تھے۔ انہوں نے کہاکہ مزدور سڑکوں کے باہر فٹ پاتھ پر بیٹھ کر اگلے دن کی روشنی کے منتظر رہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ آج پوری قوم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب کیلئے مشکلات بڑھی ہیں لیکن دیکھنا یہ ہے کہ مہنگائی کن لوگوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ ماہ کی نوزائدہ حکومت گزشتہ دس سال اور ستر سال کی اکیلی زمہ دار نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہاکہ موجودی حکومت نے نظام کو بدلنے کا بیڑہ اٹھایا ہے،سسٹم کو بدلنے میں رکاوٹیں اور مشکلات آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اس اسٹیٹس کو کو بدلنے میں دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو ہمیں طعنے دے رہے ہیں وہ گزشتہ حکومت میں شامل تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایسی پالیسی متعارف کرانے جا رہے ہیں یہ پناہ گاہ بھی اسکا عملی نمونہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان غریب عوام کی آواز بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے دور حکومت میں غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو معاشی طور پر ناقابل تلافی نقصان ہو ا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان غریب لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے تمام کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں ہی ہم ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب یہ لوگ پناہ گاہوں کی بجائے اپنے گھروں میں مقیم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ عبدالقادر یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی طرف سے تنقید بلا جواز ہے، انہیں اپنے دورحکومت کا حساب بھی دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ناقدین کو کہنا چاہتی ہوں اس کا ایجنڈا بائیس کروڑ عوام ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے اندر جنہوں نے بدکلامی میں سند لے رکھی ہے وہ بھی آج خلاف بات کر رہے ہیں،آپ کی پالیسی یہ رہی کہ اتنا جھوٹ بولو کہ وہ سچ لگنے لگے،آقا محترم کی عوام کو گمراہ کرنے کی پالیسی نے عوام کو کمزور کیا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے چند دنوں سے چائینز کا زکر کرکے اپنے ملک کے چھوٹے ایشوز کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گوادر پر کوئی شرپسندی ہوتی ہے تو اسکا مقابلہ کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ میڈیا کی مصالحہ ساز فیکٹریاں تھوڑا احتیاط کریں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی تبدیلی کی خبر من گھڑت ہے اسکی تردید کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ میڈیا ورکرز کیلئے بھی آواز اٹھائی اور مالکان کو خط بھی لکھے۔انہوں نے کہاکہ اگر خزانے میں رقم نہ ہو تو ملک چلانا بھی مشکل ہے،ہم ملک کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے بھی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی وہی ہے غریب کل بھی ہماری طاقت تھے آج بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کی نجکاری اس لئے کی جا رہی ہے کہ غریب کا علاج ممکن ہو سکے،یہ وہ تبدیلی ہے جو کرنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر صحت پنجاب سے اپیل کرینگے وزیر اعظم انکو آن بورڈ لیں۔انہوں نے کہا کہ کبھی بھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب آٹھ سو روپے کا علاج ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کو حکومت کی طاقت بننا ہو گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…