پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اتحادی طیاروں کی بمباری سے یمن میں 40 حوثی ہلاک

datetime 30  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)یمن کے شہرعدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدن کے گورنر نے اتحادی ممالک کے طیاروں کی بمباری سے چالیس حوثی باغیوں کی ہلاکت، کئی گاڑیوں اور چیک پوسٹوں کو تباہ کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ادھر عدن میں جدید اسلحہ ملنے کے بعد مزاحمتی گروپوں نے باغیوں کے خلاف اہم پیش قدمی کی ہے۔ یمنی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خور مکسر ہوائی اڈے کے قریب مزاحتمی کارکنوں اور منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کے درمیان لڑائی میں 15 باغی ہلاک ہوئے ہیں۔صعدہ گورنری میں مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب اتحادی طیاروں نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بھرپور فضائی حملے جاری رکھے ہیں جن میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا ہے۔ صنعاء میں بھی ایک فوجی اڈے کو اتحادی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ تلہ فج عطان کے مقام پر باغیوں کے اسلحے ایک بڑے ذخیرے کو تباہ کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت صنعاءمیں حوثی باغیوں نے اینٹی ایئر کرافٹ گنوں کے ساتھ شیلنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دسیوں عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے

مزید پڑھئے:حرمین شریفین کا محافظ کون، کس نے وہاں خون بہایا؟

کہ باغی آبادی کے اندر دھماکے کررہے ہیں جس کے نتیجے میں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ حوثی اتحادی طیاروں کی بمباری سے بچنے کے لیے شہریوںکو ڈھال کے طورپر استعمال کررہے ہیں اور انہوں نے اسلحہ کے ذخائربھی آبادی میں منتقل کر رکھے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…