منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہریتھک سے لڑائی میں کنگنا کی بہن بھی کود پڑیں

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی کوئین کنگنا رناوت کی بہن رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کنگنا کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں کنگنا کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، رنگولی چاندیل نے ہریتھک روشن کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر لکھا ہے کہ ’’اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا‘‘۔بالی ووڈ کے دونوں اسٹارز

کی لڑائی کا آغاز اس وقت ہوا جب ’ مینٹل ہے کیا‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنی فلم کی تاریخ 21 جولائی سے آگے بڑھاتے ہوئے 26 جولائی کی جو پہلے سے ہی ہریتھک روشن کی فلم ’سپر 30‘ کی ریلیز کی تاریخ تھی۔ایکتا کپور کی جانب سے فلم کی تاریخ بدلنے کے اعلان کے بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کے مداحوں کی جانب سے جنگ چھڑ گئی جس کے جواب میں ’مینٹل ہے کیا‘ کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’ٹویٹس کا یہ ایک بد ترین سلسلہ شروع ہو گیا ہے جسے اب ختم ہو جانا چاہیے، میں نے اپنے اداکاروں سے وعدہ لیا ہے کہ وہ اس کا حصہ نہ بنیں، فلم کی تاریخ آگے کرنے کا فیصلہ صرف میرا تھا۔‘ایکتا کپور کے ٹویٹ کو کنگنا کی بہن رنگولی چاندیل نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایسے لوگوں سے اور کیا توقع کی جاسکتی ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کریں اور سامنے بات آکر بات کرنے سے ڈریں، اْنہوں نے ہریتھک روشن کو طنزیہ ’جادو‘ پکارتے ہوئے مزید لکھا کہ اب تو دیکھ بیٹا، تیرا کیا حال ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…