مقبوضہ غزہ(این این آئی)غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی، اس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں 13 فلسطینی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں چار بچے بھی ہیں۔
ان کے علاوہ آنسو گیس کی براہ راست شیلنگ سے 17 دیگر افراد زخمی ہوئے۔جمعہ کے روز احتجاج میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی، گزشتہ ہفتے کے مظاہرے کے مقابلے میں اس مرتبہ کا احتجاج نسبتاً کم پرتشدد رہا۔ فلسطینیوں کی جانب سے کوئی آتشی غبارہ نہیں داغا گیا جب کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ بھی پہلے سے کم رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہاکہ 24 سالہ عبداللہ عبدالعال رفح شہر کے مشرق میں پیٹ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔اشرف القدرہ کے مطابق رمضان کے پہلے جمعے کے روز غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحدی باڑ کے نزدیک حق واپسی کے سلسلے میں احتجاج نے جھڑپوں کی صورت اختیار کر لی۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں کم از کم 30 فلسطینی زخمی ہوئے۔انہوں نے کہاکہ زخمیوں میں 13 فلسطینی براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنے جن میں چار بچے بھی ہیں۔ ان کے علاوہ آنسو گیس کی براہ راست شیلنگ سے 17 دیگر افراد زخمی ہوئے۔جمعہ کے روز احتجاج میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی، گزشتہ ہفتے کے مظاہرے کے مقابلے میں اس مرتبہ کا احتجاج نسبتاً کم پرتشدد رہا۔ فلسطینیوں کی جانب سے کوئی آتشی غبارہ نہیں داغا گیا جب کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ بھی پہلے سے کم رہی۔