نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے ایودھیا مندر تنازعے کے حل کے لیے مقرر ثالثی پینل کو پہلے سے دیے گئے وقت میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس پینل کی ایک ابتدائی رپورٹ ملنے کے بعد جمعے کے دن چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے ثالثوں کی درخواست پر ثالثی کے لیے دی گئی
مدت میں توسیع کا فیصلہ سنایا۔ بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ اب اس پینل کے پاس اپنی ذمے داریاں پوری کرنے کے لیے پندرہ اگست تک کا وقت ہے۔ ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر کا متنازعہ منصوبہ بھارت کا سب سے بڑا ہندو مسلم مذہبی تنازعہ ہے، جو سالہا سال سے حل نہیں ہوا۔