قاہرہ(این این آئی)مصر کی نہر سویز اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مشرقِ اوسط میں طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہام لنکن کو نہر سویز سے گزرنے والے ایرانی بحری جہاز وں کی ’سدِّ راہ‘ اور ان پر نظر رکھنے کے لیے بھیجا ہے۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ا ایک بیان میں کہا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کی دھمکیوں اور پریشان کن اشاروں کے
ردِعمل میں طیارہ بردار بحری بیڑے کو مشرقِ اوسط میں لنگر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے امریکا یہ بھی ظاہر کردے گا کہ وہ کسی بھی حملے کا تباہ کن طاقت سے جواب دے گا۔ایران نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز کو خطے میں بھیجنے کے اعلان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک پرانی خبر ہے اور اس کو ایک نفسیاتی حربے کے طور پر نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔