اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امیر بننے کا انوکھا طریقہ،برطانیہ میں 16 سالہ لڑکے نے کیسے150 پاؤنڈ کی رقم کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں 60 ہزار پاؤنڈ میں تبدیل کر ڈالا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک 16 سالہ لڑکے نے 150 پاؤنڈ کی رقم کو ایک سال سے بھی کم عرصے میں 60 ہزار پاؤنڈ میں تبدیل کر ڈالا۔ اس طرح وہ ملک کا کم عمر ترین فوریکس ٹریڈر بن گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں ایڈورڈ ریکٹس نے کہاکہ اس نے فوریکس ٹریڈنگ میں تجربہ اور مہارت یوٹیوب کے ذریعے حاصل کی جہاں سے اس نے غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کا طریقہ سیکھنے کا آغاز کیا۔اب ایڈورڈ نے خود کو حاصل ہونے والی شان دار کامیابی کے حوالے سے

انسٹاگرام پر اپنے فخر کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ایڈورڈ کے دوست نے اسے مشورہ دیا تھا کہ وہ فوریکس میں صحیح تجربہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی مطالعہ کرے۔ اس نے یوٹیوب پر وڈیوز دیکھنے میں اپنا وقت صرف کرنا شروع کر دیا تا کہ کرنسیوں کی تجارت اور اس سے نفع کمانا سیکھ لے۔لندن سے تعلق رکھنے والے ایڈورڈ کا خیال ہے کہ وہ برطانیہ میں سب سے کم عمر فوریکس ٹریڈر ہے۔ ایڈورڈ کے مطابق اسے اپنی عمر کے کسی ٹریڈر کا نہیں معلوم جو فوریکس کے میدان میں سنجیدگی سے مال کما رہا ہو۔برطانوی اخبار کے مطابق ایڈورڈ نے فنانشل ماریکٹس اور سیاسی خبروں پر نظر رکھ کر استفادہ کیا اور اپنی سرمایہ کاری کا ویڑن بنانے کے لیے بریگزٹ کے معاملے کو خصوصی طور پر زیر غور لایا۔ایڈورڈ اب خود فوریکس ٹریڈنگ کے خواہش مند افراد کو مشورے دیتا ہے۔ اس وقت اس کے پاس 100 سے زیادہ کلائنٹ ہیں جن سے وہ اپنی خدمات کے عوض فی کس 120 پاؤنڈ وصول کرتا ہے۔ایڈورڈ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم سے مرسیڈیز گاڑی خریدنے کا خواہش مند ہے تا کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا اہل ہونے پر اس گاڑی کو استعمال میں لائے۔ علاوہ ازیں وہ اپنے پاس دستیاب مالی رقم سے اپنے والد اور بھائیوں کے ساتھ امریکا میں تعطیلات گزارنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔اس کامیابی کے بعد ایڈورڈ نے حالیہ عرصے میں بزنس کے شعبے سے متعلق ایک کورس میں بھی داخلہ لیا تا کہ وہ تجارت کے میدان میں اپنے تجربے کو جلا بخشے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…