منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

صرف9مہینے میں ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، شیخ رشید نے ناممکن کو ممکن کردکھایا،تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروادی گئیں 

datetime 9  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس کی مد میں صارفین سے 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا،وزیر ریلوے نے 13 شہروں کے دورے بذریعہ ریل سفر کے دوران کئے، یومیہ الاؤنس 3 ہزار روپے ہے،دورہ چین میں ایم ایل ون کے ابتدائی ڈیکلیئریشن پر دستخط کئے جو پاک ریلوے کی بہتری میں سنگ میل ہے،پی آئی اے سے 329 ملازمین کو جعلی ڈگری پر برطرف کیا گیا،برٹش ائیر ویز جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کریگی، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا۔

جمعرات کو شیخ رشید کے بطور وفاقی وزیر ریلوے ملک اور بیرون ملک دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق وزیر ریلوے نے 13 شہروں کے دورے بذریعہ ریل سفر کے دوران کئے، یومیہ الاؤنس 3 ہزار روپے ہے۔ رپورٹ کیمطابق وفاقی وزیر نے میٹنگز، ٹریک، سٹیشنز اور دیگر تنصیبات کے جائزے کے حوالے سے دورے کئے۔رپورٹ کے مطابق کراچی تا نوشہرہ 13 شہروں کے دوروں کے دوران 24 پیسنجر اور 4 فریٹ ٹرینز کا آغاز ہوا،ریلوے کی آمدن میں بھی 35.300 بلین روپے کے مقابلے میں 39.010 بلین روپے اضافہ ہوا،صرف 9 ماہ کی قلیل مدت میں 3.706 بلین روپے ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا،ایران، چین اور یو اے ای کے دورے تینوں ممالک کی دعوت پر بھی کئے۔ رپورٹ کے مطابق دورہ ایران میں کوئٹہ تفتان سیکشن کی بحالی پر گفت و شنید ہوئی۔ بتایاگیا کہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ یو اے ای کی دعوت پر مڈل ایسٹ ریل کانفرنس میں شرکت کی،دورہ چین میں ایم ایل ون کے ابتدائی ڈیکلیئریشن پر دستخط کئے جو پاک ریلوے کی بہتری میں سنگ میل ہے۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایاکہ رواں سال 14 اگست سے ہم پلاسٹک سے بھی یوم آزادی منائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ حکومتی اداروں کو بھی پلاسٹک بیگ کا استعمال بند کرنے کا لکھا ہے، 2013 میں بھی پلاسٹک پر پابندی لگائی گئی لیکن وہ کسی اور صوبے سے کام شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم سنگل استعمال والے پلاسٹک بیگ پر کام کر رہے ہیں یہ متبادل پلاسٹک بیگ متعارف کرائیں گے۔

زرتاج گل نے کہاکہ (ن)لیگ کے دور میں پلاسٹک پر پابندی پر عملدرآمد نہ کرایا گیا اس لیے پلاسٹک آلودگی آگئی ہے۔وزیر ہوائی بازی ڈویژن سرورخان نے بتایاکہ پی آئی اے میں 521 لوگوں کیخلاف جعلی ڈگری پر کارروائی شروع کی گئی، کچھ لوگوں کے کیسز میں محکمانہ کارروائی جاری ہے،پی آئی اے سے 329 ملازمین کو جعلی ڈگری پر برطرف کیا گیا۔وقفہ سوالات کے دور ان گزشتہ تین سال میں موبائل کمپنیوں نے صارفین سے کتنا ٹیکس لیا اس حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔وزیر کابینہ ڈویژن نے تفصیلات ایوان میں پیش کر تے ہوئے بتایاکہ موبائل کمپنیوں نے ٹیکس کی مد میں صارفین سے 13 کھرب سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

تحریری جواب میں کہاگیاکہ زونگ نے تین سال میں صارفین سے 1کھرب 72ارب روپے ٹیکس وصول کیا،موبلنگ نے 5 کھرب 80 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا،ٹیلی نار نے 3 کھرب 17 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا،یو فون نے تین سال میں 1کھرب 57 کھرب سے زائد کا ٹیکس وصول کیا،وارد نے تین سال میں 65 ہزار سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔اجلاس کے دوران غلام سرو ر خان نے بتایا کہ برٹش ائیر ویز جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں اپنا آپریشن شروع کریگی۔ غلام سرور خان نے بتایاکہ پی آئی اے میں جہاز میں پسندیدہ سیٹ کیلئے اضافی پیسے لینے کا تاثر غلط ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فضائی کرائے میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایاکہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی خلا میں پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح بھارت خلا میں اپنا کارنامہ انجام دے چکا ہے، ہم بھی جلد یہ کارنامہ انجام دیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…