اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں اخوان کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ حتمی مراحل میں داخل

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور کانگریس میں ان کے اتحادیوں کی طرف سے اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اعلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا میں اخوان المسلمون کوعالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں کئی سال سے جاری ہیں۔ امریکا اخوان اور اس کے ساتھ منسلک دیگر اداروں، شخصیات اور تنظیمیں کے مالی سوتے

خشک کرنے کے لیے قانون سازی کے لیے کوشاں ہے۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی کانگریس میں صدر ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے رْکن کانگریس ایڈم کریڈو کی تحقیق کی روشنی میں اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دینے کی کوششوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کی جانب سے رواں ہفتے کو بتایا گیا تھا کہ اخوان المسلمون جماعت امریکا کی سلامتی کے خطرے کا موجب بن سکتی ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر اخوان المسلمون کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں جاری ہیں۔امریکی سینٹر ٹیڈ کروز نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون کی سرگرمیوں کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں جماعت اور اس کی قیادت کو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس میں ہونے والی قانون سازی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی راہ ہموار کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی کوششیں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ایران جیسے ملکوں اور حزب اللہ جیسی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے۔حال ہی میں امریکی انتظامیہ نے ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ اس میں پاسداران انقلاب کے سمندر پار آپریشنل یونٹ فیلق القدس بھی شامل ہے۔ اب اگلے مرحلے میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا رہا ہے۔ایک سینئر امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی پہلی ترجیح امریکیوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ وہ کسی بھی دہشت گردی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ انہوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران کے پاسداران انقلاب کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…