اسلام آباد(آن لائن ) نئے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر نوٹیفکیشن جاری ہونے باوجود بھی کراچی میں اسٹیٹ بنک کے صدر کی حیثیت سے عہدہ نہ سنبھال سکے تاہم نئے صدر کی آمد کے بعد رضا باقر کے دستخط شدہ کرنسی نوٹوں کا اجراء شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نئے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر تاحال اسلام آباد میں اپنی مصروفیات میں مصروف ہے نئے گورنر اسٹیٹ بنک بجٹ سازی اور آئی ایم ایف پروگرام کو
حتمی شکل دینے کیلئے حکومتی ٹیم کا حصہ ہے اس کے علاوہ وہ چیئرمین ایف بی آر کے تمام امور بھی سرانجام دے رہے ہیں لیکن کراچی میں بطوراسٹیٹ بنک کے صدر کی حیثیت سے عہدہ نہ سنبھالنے کی وجہ سے رضاباقر کے دستخط شدہ کرنسی نوٹوں کا اجراء شروع نہ ہوسکا ۔واضح رہے کہ رمضان کے مہینے میں اربوں روپے کے نئے نوٹ اسٹیٹ بینک جاری کرتا ہے تاکہ عید پر عوام کو نئے نوٹ فراہم کیے جاسکیں ۔