منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عدنان صدیقی کی رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے خصوصی درخواست

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نامورپاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کے موقع پرلوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ماہ صیام روزے کی اصل روح کو سمجھیں۔پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پراپنے تمام چاہنے والوں

اورامت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ عموماً رمضان المبارک کے دوران ہم سب کے گھرمیں روزمرہ سے زیادہ کھانا بنتا ہے جو بعد میں ضائع ہوجاتا ہے لہذٰا آپ سب سے میری درخواست ہے کہ کھانا ضائع کرنے کے بجائے کسی ضرورت مند کو دے دیں، اس طرح ہمیں ثواب بھی زیادہ ملے گا۔عدنان صدیقی نے مزید لکھا میں نے غورکیا ہے کہ روزے کے دوران ہم جلدی غصے میں آجاتے ہیں، جب کہ روزہ ہمیں برداشت کرنے اور خود پر قابو رکھنے کا درس دیتا ہے۔ ہم اللہ کے لئے روزہ رکھتے ہیں تو کیوں ہم تیز گاڑی چلاتے ہیں اورروزے کے دوران دوسروں پر چلاتے ہیں۔عدنان صدیقی نے کہا روزہ بوجھ نہیں ہے بلکہ رمضان المبارک کا مہینہ تو خدا کی طرف سے ہمارے لیے رحمت ہے یہ مہینہ رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے جس کا مطلب زیادہ سے زیادہ عبادت کرنا اورمحبت پھیلانا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…