دبئی(این این آئی)یمن کی سرحد کے قریب سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے نجران میں قائم ہوائی اڈے پر فضائی سروس چار سال تک معطل رہنے کے بعد فلائیٹ آپریشن بحال کردیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نجران ہوائی اڈے پر چار سال قبل یمن میں بحالی امید اور طوفانی عزم آپریشن شروع ہونے کے بعدفلائیٹ آپریشن بند کردیا
گیا تھاسعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نجران کے فضائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن چار سال کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔نجران کے ہوائی اڈے پر فلائیٹ آپریشن کی بحالی کا آغاز جدہ سے آنے والی ایک پرواز سے ہوا جس میں حکومتی شخصیات اور ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے اہلکار سوار تھے۔