پیر‬‮ ، 01 دسمبر‬‮ 2025 

یو ٹیوب سٹار شام ادریس اور ان کی اہلیہ سحر عروف فروگی پر کراچی میں حملہ ،وجہ کیا بنی؟ابتدائی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

ٹورنٹو( آن لائن )پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس اپنی اہلیہ سحر عرف فروگی کے ہمراہ کراچی کے ایک مال میں موجود تھے جہاں ان پر حملہ ہوا۔شام کی اہلیہ فروگی نے اپنے یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مال میں مداحوں سے ملاقات کرنے کے لیے موجود تھیں جب ایک لڑکے نے ان کے منہ پر مکا مارا جس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گیا۔

فروگی نے مزید بتایا کہ وہ اس واقعے کے بعد بہت زیادہ خوفزدہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے اپنی ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان پر یہ حملہ ایک اور یوٹیوبر ڈکی (سعد) اور ان کے مداحوں نے کیا۔اس واقعے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں شام ادریس ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ وہ اس دوران غصے میں یہ بھی کہتے نظر آئے لڑکی پر ہاتھ اٹھانے والے بے غیرت، جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا لڑکی کو مکا مارتا ہے۔اگر شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان جاری تنازع کی بات کی جائے تو اس کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا، جب ڈکی نے شام ادریس سے متعلق ایک ویڈیو ریلیز کی تھی جس میں انہوں نے شام کا مذاق اڑایا تھا۔خیال رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں وہ شروع سے ہی اس قسم کی ویڈیوز بناتے ہیں جس میں دوسرے یوٹیوبرز کا مذاق اڑایا جاتا ہےاور وہ شام سے قبل کئی اور یوٹیوبرز کے حوالے سے بھی ایسی ویڈیوز بناچکے ہیں۔ڈکی نے شام پر الزام عائد کیا کہ انہیں یہ ویڈیو پسند نہیں آئی، جس کے بعد شام نے ان کا فیس بک فین پیج ڈیلیٹ کروا دیا۔اس کے بعد شام نے اپنی ایک ویڈیو میں دیگر یوٹیوبرز کو چھوٹا قرار دیا تھا، جس کے بعد شام کے خلاف تمام یوٹیوبرز سامنے آگئے۔

معاملہ اس وقت زیادہ سنجیدہ ہوگیا جب ڈکی نے اپنے یوٹیوب پر یہ بھی الزام لگایا کہ شام اور فروگی ان کے گھر والوں کو دھمکا رہے ہیں۔ڈکی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ شام جب سے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں، وہ ان سے ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ملاقات کرنے سے انکار پر انہوں نے ڈکی اور اس کے والدین کو دھمکیاں دی۔اس واقعے کے بعد پاکستان کے متعدد یوٹیوبرز ڈکی بھائی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں زید علی، مورو (تیمور)، شاہ ویر جعفری وغیرہ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)


جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…