بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ سکرپٹ رائٹر جاوید اخترکو برقع پرپابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ مہنگا پڑگیا

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) ناموربالی ووڈ شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اخترکو برقع پرپابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ کرنا مہنگا پڑگیا۔ دوروزقبل جاوید اخترنے بھوپال میں ایک تقریب کے دوران ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا اورحکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت میں مسلم خواتین کے برقع پہننے اورنقاب کرنے پر پابندی کے مطالبے پر

کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگربرقع پر پابندی کا قانون پاس ہوا تو ریاست راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ کرنے پربھی پابندی عائد ہونی چاہئے، قانون برقع اورگھونگھٹ دونوں کے لیے ایک ہونا چاہئے تاہم جاوید اختر کو برقع کے حق میں بیان دینا منگا پڑگیا۔جاوید اخترکے برقع کے حوالے سے دئیے گئے بیان کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت کرنی سینا نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے بیان پر تین دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماردیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنی سینا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مہاراشٹرا ونگ کرنی سینا کے سربراہ جیون سنگھ سولنکی نے جاوید اختر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر اپنی حد میں رہو، ریاست راجستھان کی ثقافت پر انگلی نہیں اٹھاؤ، میں جاوید اخترکو کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بیان پر معافی مانگو ورنہ کرنی سینا کا غصہ جھیلنے کیلئے تیار رہو، کرنی سینا اس طرح کے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح جانتی ہے اور یہ بات تم سنجے لیلا بھنسالی سے پوچھ لو۔ہم تمہیں 3 دن کا وقت دے رہے ہیں معافی مانگ لو ورنہ گھر میں گھس کر ماریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…