کراچی(این این آئی)آئندہ مالی سال 2019-20کے وفاقی بجٹ میں ملکی صنعتوں کے تحفظ کیلئے 480 لگژری اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے اور سیکڑوں دیگر اشیاء کو بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کی فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کے دوران ملکی صنعتوں نے نہ صرف ریگولیٹری ڈیوٹی کے دائرہ میں شامل 480 اشیاء
پر ڈیوٹی بڑھانے کی سفارش کی بلکہ سیکڑوں ایسی اشیاء کی نشاندہی بھی کی ہے جو پاکستان میں انتہائی سستے داموں خریدکرذخیرہ کی جاتی ہیں جوملکی صنعتوں کے نقصان کا سبب بن رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے غیرملکی لگژری آئٹمز کی درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کے سبب نہ صرف درآمدات کم ہونا شروع ہوگئی ہیں بلکہ ایف بی آر کو اضافی ریونیو بھی ملنا شروع ہوگیا ہے ۔