بلغرات (این این آئی)کچھ سال قبل کاٹیا توشیوا کو یہ احساس ہوا کہ ان کی انجینئرنگ کی نوکری سے انھیں پیسے تو مل رہے ہیں لیکن ان کی روح کو اس سے سکون نہیں مل رہا۔ انھوں نے اپنا سب کچھ اپنے نئے جنون کی خاطر چھوڑ دیا، ان کا یہ جنون انڈین کلاسیکی رقص تھا۔اب وہ بلغاریہ میں اپنے علاقے صوفیہ میں ڈانس سکول چلاتی ہیں اور اس کے ساتھ وہ تین کلاسیکی انڈین رقص بھی سیکھ رہی ہیں۔