جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

معروف اداکار نے خود سے 17 برس چھوٹی اداکارہ سے خفیہ شادی کرلی

datetime 30  اپریل‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)افریقی نژاد برطانوی ہولی وڈ اداکار ادریس اکونا ایلبا نے خود سے 17 برس کم عمر اداکارہ اور سابق حسینہ 29 سالہ سیبرینا ڈھورے سے خفیہ شادی کرلی۔خیال رہے کہ 46 سالہ ادریس ایلبا کی یہ تیسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔ادریس ایلبا کے والدین کا تعلق افریقی ملک گھانا سے تھا جو بعد ازاں برطانیہ منتقل ہوئے،

جہاں ادریس ایلبا کی پیدائش ہوئی۔ادریس ایلبا نے پہلی شادی 1999 میں ہانی کم نامی خاتون سے کی جو 2003 میں طلاق پر ختم ہوئی اور انہیں ان سے ایک بیٹی بھی ہوئی۔پہلی شادی کی ناکامی کے بعد ادریس ایلبا نے دوسری شادی سونیا نکولے ہیملن سے 2006 میں کی جو محض 4 ماہ تک جاری رہی۔پہلی دونوں شادیوں کی ناکامی کے بعد ادریس ایلبا نے برطانوی میک اپ آرٹسٹ نیانا گارتھ سے تعلقات استوار کرلیے اور انہیں ان سے 2014 میں ایک بیٹا بھی ہوا، تاہم بعد ازاں دونوں الگ ہوگئے۔ادریس ایلبا نے تیسری شادی افریقی نڑاد کینیڈین نڑاد ماڈل و سابق حسینہ 29 سالہ سیبرینا ڈھورے سے مراکش میں خاموشی سے خفیہ شادی کرلی۔فیشن میگزین ’ووگ‘ کے مطابق ادریس ایلبا اور سیبرینا ڈھورے نے مراکش میں خاموشی سے شادی کی اور دونوں نے معاہدے کے تحت شادی کی تصاویر کے حقوق فیشن میگزین کو دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…