اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اسکارلٹ جانسن نےسیاست میں انٹری کا عندیہ دیدیا

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)آنے والی میگا بجٹ سپر ہیرو فلم ’اوینجر: اینڈ گیم‘ میں ’بلیک وڈو‘ کے طور پر دکھائی دینے والی اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے امریکی انتخابات پر بات کرتے ہوئے سیاست میں انٹری کا عندیہ دیا ہے۔ اسکارلٹ جانسن نے 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار

ہلیری کلنٹن کی سپورٹ کی تھی اور وہ اسی پارٹی کی جانب سیاسی طور پر مائل ہیں۔34 سالہ اسکارلٹ جانسن نے سیاست مین انٹری دینے کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں حصہ لیں۔’فاکس نیوز‘ کے مطابق شوبز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اسکارلٹ جانسن نے نہ صرف اپنے فلمی کیریئر پر بات کی بلکہ انہوں نے پہلی بار سیاست پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ وہ مستقبل قریب میں سیاست میں آ سکتی ہیں۔اسکارلٹ جانسن نے انٹرویو کے دوران امریکی جماعت ’ڈیموکریٹک‘ کے سیاسی طور پر کمزور ہونے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں اس پارٹی کے صدارتی عہدیدار کے حوالے سے بھی بات کی۔جب اداکارہ سے سیاست میں انٹری اور صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینا مستقبل بعید میں ہوسکتا ہے، تاہم مستقبل قریب میں یہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ساتھ ہی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کے مطابق علاقائی سطح پر اور معاشرے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے میں مقامی سیاست کا کردار اہم ہوتا ہے اور یہ عین ممکن ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں۔اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اگرچہ فوری طور پر انہیں ایسی کوئی پیش کش نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی ارادہ ہے، تاہم اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پیش کش یا موقع ملنے پر وہ مستقبل قریب میں مقامی سیاست میں انٹری دیں۔اسکارلٹ جانسن نے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تاحال ڈیموکریٹک پارٹی کا کوئی واضح امیدوار سمجھ نہیں آ رہا اور اس لیے تاحال انہوں نے ووٹ کے لیے کسی کو منتخب نہیں کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا اس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کمزور پڑ چکی ہے اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…