ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار ورون دھون اور ان نے گرل فرینڈ نتاشا دلال سے منگنی کی تاریخ آگے بڑھا دی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 اپریل کو ورون دھون کی سالگرہ کے موقع پر نتاشا دلال کو دھون خاندان کی مستقبل کی بہو بنانے کا اعلان متوقع تھا تاہم اداکار بھارت میں سالگرہ منانے کے بجائے نتاشا دلال کے ساتھ اچانک دوسرے ملک سالگرہ منانے چلے گئے۔رپورٹ کے مطابق ورون دھون اس وقت فلم ’قلی نمبرایک‘ کی شوٹنگ کے شیڈول میں مصروف ہیں جس کے باعث منگنی
اور شادی کے کاموں کو نہیں سنبھال سکیں گے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی منگنی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو فلم بینوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی، اب اداکار 1995 کی مقبول فلم ’قلی نمبر ایک ‘ ری میک کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو ان کے والد ڈیوڈ دھون کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے’قلی نمبر ایک‘ میں ورون دھون پہلی مرتبہ اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔