پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، ارباز خان

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ سلمان خان جیسے سپر اسٹار کا بھائی ہونامجھے فلموں میں رول ملنے کی ضمانت نہیں، فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے کیلئے میں نے سخت محنت کی ہے،اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل کررہا ہوںایک انٹرویو میں ’’ میں نے اب تک

70فلمیں کی ہیں، ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں دو فلموں کے بعد کام نہیں ملا،میں دو دہائیوں سے زائد عرصے سے انڈسٹری میں ہوں، کوئی مجھے اس لئے کام نہیں دے رہا کہ میں سلمان خان کا بھائی ہوں‘‘ارباز خان نے کہاکہ’’ سلمان خان کی وجہ سے لوگ مجھے ایک یا دو فلمیں دے سکتے ہیں لیکن کوئی میرا کیریئر نہیں بناسکتا،مجھے اس کے لئے کام کرنا ہوگا، میں اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر کام حاصل کررہا ہوںچاہئے وہ اچھی ہے یا بری، بالآخر میں اپنی محنت سے اس مقام پر ہوں‘‘۔سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیٹے ارباز خان نے عباس مستان کی فلم ’دراڑ‘ سے فلمی کیئریئر کا آغاز کیا تھا، اس فلم جوہی چاولہ نے اْن کے مدمقابل اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ارباز خان نے کہاکہ وہ اپنی پروفیشنل کامیابیوں سے مطمئن ہیں۔بھارتی اداکار نے کہاکہ مجھے اپنی پہلی فلم پر ایوارڈ ملالیکن اْس کے بعد میرا فلمی کیریئر نشیب و فراز کا شکار رہا، پھر بھی مجھے کام ملتا رہا،میں نے وہ سب کیا جس سے مجھے خوشی ملی،کبھی یہ نہیں سوچا کہ کونسا رول یا کونسی فلم میرے کیریئر کو تبدیل کردے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…