کراچی(این این آئی)پاکستانی اداکار آغاعلی نے بالی ووڈ کی جانب سے فلم کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرادی کہ وہ اپنے فلمی
کیریئرکا آغاز بھارتی پنجابی فلم سے نہیں بلکہ پاکستانی فلم میں کام کرکے کرناچاہتے ہیں ہاں پاکستانی فلم میں کام کرنے کے بعد وہ بالی ووڈ جانے کا سوچیں گے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔