ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کے پی ٹی اور چائنہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے درمیان ایک اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

datetime 29  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ دوست ہے۔جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، پاکستان کی خراب معاشی صورتحال کو سہارا دینے کے لیے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے چین نے پاکستان کی مددکی، دنیا میں وہی ملک ترقی کرتاہے جس میں غیرملکی سرمایہ کاری ہوتی ہو، پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان کی انٹر نیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن( آئی ایم او) کی رکنیت دوبارہ بحال ہوگئی ہے جبکہ آئی ایم او کا مستقل ممبر بننے کے لیے رواں سال الیکشن میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔
وہ گزشتہ روزکراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈ آفس کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چائینز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین ہونے والی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جہاز رانی اور بندر گاہ عبد المالک غوری، چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان چین کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد دنوں ممالک کی حکومتیں طے ہونے والے معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی پابند ہوں گی، اس معاہدے کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ اور چین کی سب سے بڑی بندگاہ کے مابین پورٹ اور شپنگ کے امور پر باہمی تعاون کیا جائے گا، دونوں ممالک کے آفیسرز کی مینجمنٹ اور پیشہ وارنہ صلاحیتیں بڑھانے کیلیے ایک دوسرے کی مدد کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھاسکیں جبکہ آئی ایم یو کے قوانین کی پاسداری کے لیے بھی چین پاکستان کو پیشہ ورانہ تعلیم اور ٹریننگ دے گا۔
قبل ازیں چین کے 6 رکنی وفد نے گوانگ ڈانگ صوبے کے وائس گورنر لیو ڑی جینگ کی قیادت میںکے پی ٹی کا دورہ کیا جس میں کے پی ٹی اورچائنیز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مابین اشتراک کا معاہدہ طے پایا۔ کے پی ٹی کی جانب سے چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل شفقت جاوید نے اور ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ گوانگ ڈانگ چین کی جانب سے ان کے ڈائریکٹر جنرل زینگ زاﺅگینگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…