کراچی(نیوز ڈیسک) نئے وفاقی بجٹ میں ایک سالہ مدت میں حصص کی فروخت پرکیپیٹل گینزٹیکس کی شرح12.5 فیصد سے بڑھاکر15 فیصد، ایک سال سے زائد اور دوسال سے کم مدت میں حصص کی فروخت پرسی جی ٹی کی شرح10 فیصد سے بڑھاکر12.5 فیصد اور دو سالہ مدت کے بعد حصص کی فروخت پرزیروریٹڈ سی جی ٹی کی 7.5 فیصدشرح عائد کرنے کی تجاویز کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کاروباری سرگرمیوں پر جمعرات کو اثرانداز رہیں اور مارکیٹ مندی کے گرداب میں رہی جس سے انڈیکس کی32800 پوائنٹس کی حد گرگئی۔
50.29 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے13 ارب34 کروڑ11 لاکھ96 ہزار850 روپے ڈوب گئے۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے بیشترسرمایہ کاری کے شعبوں میں نئے بجٹ سے متعلق تحفظات لاحق ہیں جس کی وجہ سے وہ مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریز کرتے ہوئے حصص کی ا?ف لوڈنگ کو ترجیح دے رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران میوچل فنڈز، این بی ایف سیز اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر30 لاکھ70 ہزار628 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
جس سے ایک موقع پرصرف7.48 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے13 لاکھ22 ہزار252 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے4 لاکھ40 ہزار892 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے70 ہزار617 ڈالر اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے9 لاکھ411 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا کی وجہ سے مارکیٹ مندی کے گرداب میں ہی پھنسی رہی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس79.11 پوائنٹس کی کمی سے32763.48 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس114.06 پوائنٹس کی کمی سے 20776.20 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس226.12 پوائنٹس کی کمی سے54297.25 ہوگیا۔
کاروباری حجم بدھ کی نسبت 25.68 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ87 لاکھ 10 ہزار 740 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار344 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں147 کے بھاﺅ میں اضافہ 173کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں پاکستان ٹوبیکو کے بھاﺅ44.63 روپے بڑھ کر937.27 روپے اور سیمنس پاکستان کے بھاﺅ 39.38 روپے بڑھ کر1145.77 روپے ہوگئے جبکہ رفحان میظ کے بھاﺅ179 روپے کم ہوکر8819 روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھاﺅ48.90 روپے کم ہوکر 936.10 روپے ہوگئے۔
کراچی حصص مارکیٹ میں مندی سےانڈیکس 79 پوائنٹس گرگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
مون سون کی آمد، ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑی گاڑیوں کی درآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی



















































