منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم ’’کتاکشا‘ ‘ کا آفیشل ٹیزر سامنے آگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم ساز ابو علیحہ کی دوسری فلم ’کتاکشا‘ ڈراؤنی کہانی پر مبنی ہے جس کا آفیشل ٹیزر سامنے آگیا۔رواں سال اس فلم کا پہلا لک سامنے لانے کے لیے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ چند نوجوان ایک گاڑی میں

بیٹھ رہے ہیں جہاں سے ان کے سفر کا آغاز ہوگا۔جبکہ اب اس نئے ٹیزر میں دکھایا گیا کہ یہ نوجوان ایک سفر پر نکلتے ہیں، جس کے بعد یہ کسی انجان جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں ان کے ساتھ عجیب واقعات ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔فلم کے اس نئے ٹیزر سے بھی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے، البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس جگہ یہ نوجوان پہنچتے ہیں وہ جگہ ان کے لیے صحیح نہیں۔یاد رہے کہ یہ ابو علیحہ کی دوسری فلم ہے، اس سے قبل وہ ’عارفہ‘ نامی فلم بنا چکے ہیں جو کراچی کی لڑکی کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔فلم ’کتاکشا‘ میں سلیم میراج، کرن تابیر، نمرا شاہد، قاسم خان اور نبیل گبول کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، البتہ خبریں ہیں کہ اس کا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔خیال رہے کہ ہدایت کار کا اس سے قبل اپنی فلم کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس فلم بنانے میں پہلی فلم ’عارفہ‘ بنانے سے بھی زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…