پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری،فلم رواں سال عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 24  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔مہوش حیات کی فلم ’چھلاوا‘ کا اْن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا اور اب ٹیزر کے بعد فلم کا آفیشل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں اْن کے مد مقابل اصفر رحمان سمیر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم ’’چھلاوا‘‘ کے 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں کامیڈی، رقص اور آخر میں ایکشن کے ساتھ سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔ فلم کے اس ٹریلر کی ابتداء مہوش حیات سے شروع ہوتی ہے جوکہ اپنی والدہ کو خط لکھتی ہیں جس میں وہ والدہ کو بتاتی ہیں کہ اْن کے والد جلال چوہدری سے شادی کرانا چاہتے ہیں جس کے بعد اس فلم میں سمیر کا کردار نبھانے والے اصفر رحمان کی انٹری دکھائی گئی ہے جوکہ اپنے دوست اسد صدیقی کے ساتھ مہوش حیات کے گھر پنجاب جاتے ہیں۔ٹریلر میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں، فلم کے اختتام میں مہوش حیات اور اصفر رحمان کی جدائی کی وجہ سے ایکشن اور سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چھلاوا‘ میں مہوش حیات، اصفر رحمان، زارا نور عباس، اسد صدیقی، محمود اسلم،عاشر وجاہت اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔ فلم رواں سال عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…