لاہور( این این آئی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رواں سال اکتوبر میں تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ 16سے 20اکتوبر تک ’’ سٹائل بنکاک ‘‘ کے نام سے منعقد ہونے والی نمائش میں بیگز اینڈ لگج ، کلاتھنگ اسسریز، فیبرکس/ٹیکسٹائل، فیشن
اسسریز،فٹ وئیر، گارمنٹس /اپریل،تفریح اور سپورٹس،چمڑا اور دیگر مصنوعات،گفٹ اینڈ پریمیم، ہوم ڈیکور، ویلنس ، گلاس وئیر، کچن وئیر،فلیٹ وئیر، کھلونے ، فرنیچر اور دیگر مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ3مئی مقرر کی گئی ہے ۔