منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

’’آئی ایم ایف کیطرف سے پاکستان کو دیا جانے والا بیل آؤٹ پیکج تیار‘‘ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ، پیکج منسوخ کروانے کیلئے شرمناک چال چل دی

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم سے پاکستان کو ملنے والا بیل آئوٹ پیکج ، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وفد کی اس ہفتے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کو دیئے جانے والے بیل آئوٹ پیکج کی مکمل طور پر مخالفت کرتے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان یہ رقم دہشت گردی پر استعمال کرے گا۔

بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتا او ر وہ اس کیلئے کسی بھی حد تک گر سکتا ہے ۔ مودی حکومت نے پاکستان کیخلاف گزشتہ 70سالوں سے جاری پروپیگنڈئوں کو نہ صرف جاری رکھا بلکہ اپنے مکروہ عزائم کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہ چھوڑی ۔ انہی مکروہ عزائم کو جاری رکھتے ہوئے اس ہفتے بھارتی حکام کی آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کو دیئے جانے والے 10سے 12ارب ڈالرز کیخلاف سازش رچائی اور پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج کی رقم کے دہشت گردی میں استعمال ہوگی۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخر تک آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاملات طے پا جانے کے قوی امکانات ہیں ۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 سال کیلئے قرض فراہم کیا جائے گا۔اس پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے 10 سے 12 ارب ڈالرز تک کا قرضہ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…