بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں مصنوعی جزائر کی تعمیر ،امریکہ چین کشیدگی نے نیا رخ اختیارکرلیا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوزڈیسک) امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں مصنوعی جزائر کی تعمیر بند کر دے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے کہا کہ چین کا متنازع علاقے میں اپنی حددو بڑھانے کا منصوبہ سکیورٹی کے بارے میں علاقائی اجماع سے متصادم ہے۔اپنے بیان میں ایش کارٹر نے کہا کہ ہم تمام تنازعات کا فوری اور دیرپا حل چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ کوئی بھی دعویدار زمین حاصل کرنے کا عمل روک دے۔ ہم اس علاقے میں مزید عسکری سرگرمیوں کے بھی مخالف ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی بحیرہ چین میں چین کے اقدامات نہ صرف ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے کی سکیورٹی سے متعلق عالمی معمولات سے متصادم ہیں بلکہ وہ خطے میں تنازعات کے بارے میں غیر جارحانہ رویہ رکھنے کے بارے میں علاقائی اجماع کے بھی خلاف ہیں۔‘ایش کارٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ آنے والی دہائیوں میں بھی اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ چین کے اقدامات خطے کے دیگر ممالک کو نئی شکل میں اکٹھا کر رہے ہیں اور ان کا یہ مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے کہ امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے اس خطے میں اپنا کردار ادا کرے اور ہم ان کی یہ توقع پوری کریں گے۔ ہم آنے والی کئی دہائیوں تک اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہیں گے۔ایش کارٹر کا کہنا تھا کہ امریکہ آنے والی دہائیوں میں بھی اس خطے میں مرکزی فوجی طاقت رہنا چاہتا ہے ایش کارٹر دوسرے اعلیٰ امریکی عہدیدار ہیں جنھوں نے سپریٹلی جزائر کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…