اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاک زمبابوے ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ آج ( جمعہ ) 29مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔میچ شام چار بجے شروع ہو گا جس کے لئے سکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، پاکستان ٹیم کو پہلا ون ڈے میچ جیتنے کی وجہ سے سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔پاکستان کی ٹیم کی جیت کی صورت میں سیریز پاکستان جیت جائے گا ۔میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سلو اوور ریٹ پر کپتان ایلٹن چگمبورا کو دو میچوں کے لیے باہر کر دیا گیا ہے ۔ زمبابوین ٹیم اب سیریز کے دونوں ون ڈے میچوں میں کپتان اور اہم کھلاڑی سے محروم رہے گی ۔ قومی شاہین ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ہوم گراﺅنڈ پر سیریز جیت کر شائقین کا دل جیتیں گے ۔پاکستان کو اپنی رینکنگ برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لئے ہر میچ جیتنا ضروری ہے اور ہماری ٹیم دوسرے ون ڈے میں بھی جیت کے لئے میدان میں اترے گی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں کامیابی کے بعد پہلے ون ڈے میچ میں بھی کامیابی سے سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ دوسری جانب زمبابوین ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں ، سیریز میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ٹیم ہر میچ میں پہلے سے بہتر کھیل رہی ہے ،بیٹنگ اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے تاہم میچ کے آخری اوورز میں سکور نہیں ہو رہے جبکہ فیلڈنگ اور باو ¿لنگ میں بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے ، کھلاڑی پر امید ہےں اور دوسرے ایک روزہ میچ میں زیادہ اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کریں گے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…