ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دیپیکا پڈوکون فلم’’چھپاک‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ، فلم اگلے سال 10 جنوری کو ریلیز ہوگی

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اس وقت تیزاب حملے سے متاثرہ بھارتی خاتون لکشمی اگروال کی زندگی پر مبنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس حوالے سے خود لکشمی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ لمحات بہت جذباتی ہیں۔انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے

سماجی کارکن لکشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بیحد خوش ہیں کہ ان کی جدوجہد پر یہ فلم بن رہی ہے۔فلم ’’چھپاک‘‘ اگلے سال 10 جنوری کو ریلیز ہوگی۔لکشمی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے اسکول میں کبھی کوئی میڈل نہیں جیتا، کون سوچ سکتا تھا کہ میری زندگی پر سوانح حیات بنیں گی؟ میں ہدایت کارہ میگھنا گلزار کی شکرگزار ہوں کہ وہ میرے کام کو اس قابل سمجھتی ہیں کہ وہ اسے فلم کی شکل دے رہی ہیں۔لکشمی اگروال کے مطابق ’مجھے یقین ہے کہ فلم ’چھپاک‘ مجھ پر تیزاب کا حملہ کرنے والے کے منہ پر طماچہ ہوگا، جسے اس وقت ایسا لگا تھا کہ وہ میری زندگی برباد کردے گا اور یہ سوسائٹی مجھے کسی مجرم کی طرح دیکھی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس بات سے بھی بیحد خوش ہوں کہ دپیکا پڈوکون جیسی نامور شخصیت میرا کردار نبھا رہی ہیں، فلم میں ان کا سامنے آیا پہلا لک بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔لکشمی نے بتایا کہ بہت سے میک اپ آرٹس اس لک سے متاثر ہوئے اور انہوں نے ویسا ہی میک اپ کرکے مجھے تصاویر بھیجی، کبھی سوچا نہیں تھا کہ لوگ ایسے چہرے سے بھی متاثر ہوں گے جس پر تیزاب کا حملہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…