جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں مشرق وسطیٰ کا پر تعیش ترین سینماعوام کیلئے کھول دیاگیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب جیسی پاک دھرتی میں جہاں گزشتہ سال 35 برس بعد فلموں کی نمائش کی اجازت دی گئی تھی، وہیں ملک کے مختلف شہروں میں سینما گھر بھی کھولے گئے تھے۔سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت آنے والے چند سال میں 100 سے زائد سینما گھر کھولے جانے ہیں اور اس منصوبے پر عمل درآمد کے تحت تیزی سے منصوبے جاری ہیں۔تاہم اب سعودی عرب میں

نہ صرف ملک کا بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا پرتعیش ترین سینما گھر عام عوام کے لیے کھول دیا گیا۔خدیجیہ ٹی وی کے مطابق مشرق وسطیٰ کے پرتعیش ترین سینما گھر کو دارالحکومت ریاض کے کنگڈم ٹاور میں کھولا گیا۔سینما گھر کا افتتاح ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے کیا۔ولید بن طلال نے سینما گھر کے افتتاح کے بعد ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کی تعریف بھی کی اور کہا ان کی وڑن کے مطابق سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ولید بن طلال نے کھولے گئے نئے سینما کو سعودی شہریوں کی تفریح کے لیے اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ اس سے لوگوں کی طرز زندگی میں بہتری آئے گی۔ریاض میں کھولے گئے اس سینما گھر میں 8 اسکریننز نصب کی گئی ہیں جب کہ سینما میں پرتعیش فوڈ کورٹ بھی موجود ہے۔سینما میں بچوں کے لیے خصوصی ہال کا قیام بھی کیا گیا ہے جب کہ ہالز میں جدید طرز کے صوفے رکھے گئے ہیں جو بستر میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کے اس پر تعیش سینما کے ہالز کے اندر لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء بھی فراہم کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…