لاس اینجلس (این این آئی) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان حتمی علیحدگی ہو گئی۔ سال 2014 میں ہونے والی شادی کا دورانیہ بہت مختصر رہا اور محض پانچ سال بعد جدائی میں بدل گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی ملاقات2005 میں فلم مسٹر اینڈ مسز سمتھ ’’ کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد دونوں
نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 6 بچے ہیں جن میں تین لے پالک اور تین بچیاں بریڈ پٹ کی ہیں۔انجلینا جولی نے بریڈ کے ساتھ ذہنی عدم مطابقت اور بڑے لے پالک ویتنامی بیٹے میڈوکس کے ساتھ بریڈ کی مبینہ طور پر بدسلوکی کے الزام میں ستمبر 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔