ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم ’’ پرے ہٹ لو‘‘ ریلیز سے قبل ہی خبروں میں آگئی

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) رومانٹک پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی یوں تو شوٹنگ جاری ہے، تاہم وہ اپنی ریلیز سے قبل ہی خبروں میں ہے۔ہدایت کار عاصم رضا کی اس رومانوی فلم کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں اگرچہ مرکزی کردار مایا علی نبھاتی نظر آئیں گی، تاہم اس میں ماہرہ خان کی شرکت نے مداحوں کو پہلے ہی دیوانہ کردیا ہے۔ابتداء میں یہ اطلاعات تھیں کہ ماہرہ خان فلم میں

مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم بعد ازاں یہ خبر سامنے آئی کہ وہ مرکزی کردار نہیں نبھائیں گی۔تاہم تین دن قبل ہی ماہرہ خان نے اس فلم میں اپنی جھلک جاری کی تھی۔ماہرہ خان نے ایک تصویر کی ویڈیو جاری کی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ فلم میں خصوصی گانے پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔تاہم اب انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی’ ’پرے ہٹ لو‘ ‘کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے اداکارہ کے انداز کو سراہا جا رہا ہے۔انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فین کی جانب سے بنائے گئے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں ماہرہ خان کو سرخ لباس میں گہرے میک اپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان کے چہرے پر ایک آرٹسٹ میک اپ کر رہا ہے اور اس دوران اداکارہ کسی بات کے غصے کی وجہ سے اس آرٹسٹ کے میک اپ برش کو ہٹاتے ہوئے کہتی دکھائی دیتی ہیں کہ ’پرے ہٹ۔اداکارہ کی یہ مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اداکارہ کے انداز کو سراہا۔یاد رہے کہ ماہرہ خان عاصم رضا کی پہلی فلم ’ہو مان جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں، جس کے بعد عاصم رضا اپنی دوسری فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں بھی ماہرہ کو کاسٹ کرنے کے خواہش مند تھے۔ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ ماہرہ خان ہی ’پرے ہٹ لو‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ مرکزی کردار ادا نہیں کریں گی، تاہم وہ فلم کا حصہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…