اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل این جی کیس میں ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی عبوری ضمانت منظور،نیب کو نوٹس جاری،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایل این جی کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ ایل این جی
کوٹہ کیس میں میراکوئی عمل دخل نہیں ،نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے،عدالت سے استدعا ہے ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرے۔عدالت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 7 مئی تک عبوری ضمانت منظورکرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ نیب کو 7 مئی تک مفتاح اسماعیل کی گرفتاری سے روک دیا ہے ۔