جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دبئی ،تیونس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی چور کے ساتھ سیلفی کی سوشل میڈیا پر دھوم

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دبئی میں تیونس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی چور کے ساتھ سیلفی سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اس کے بارے میں اس خاتون نے دعوی کیا ہے کہ چور ان کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تھا اور اس کے بعد وہاں خواب خرگوش کے مزے لینے لگ گیا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تیونسی خاتون نے اس مرد کو اپنے بستر پر سوتے ہوئے پایا اس نے اس کے ساتھ اپنی تصویر بنائی اور اس کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی۔میں گھر پہنچی تو میں نے نشے میں دھت ایک درانداز کو اپنے بستر پر موجود پایا۔اس نے چوری کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا”۔اس کے بعد خاتون نے پولیس کو بلا لیا اور اس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔اس پر گھر میں گھسنے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری کا کہنا ہے کہ اس شخص پر چوری کی دفعہ نہیں لگائی جائے گی۔بر دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ خادم کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔ان کے بہ قول تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ شخص اپنے دوست اور اس عمارت کے چوکیدار سے ملنے کے لیے آیا تھا۔اس نے شراب پی رکھی تھی۔جب اس کا خوب خمار چڑھا تو یہ خاتون کے کمرے میں گھس گیا اور وہاں اس کے بستر پر دراز ہوگیا۔

مزید پڑھئے:شاہ رخ خان کے گھٹنے کی سرجری ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…