جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی تاجر جرمنی میں تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کریں : میٹ تھیاس تھیز

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان جرمنی میں ہونے والے بڑے تجارتی میلوں اور نمائشوں میں شرکت کرکے عالمی منڈی میں زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جرمنی میں پاکستان کے اعزازی قونصل میٹ تھیاس تھیز نے لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر

خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ جمیل اے ناز، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، ڈاکٹر شاہد رضا، شہزاد اسلم اور عاقب جاوید بھی اجلاس میں موجود تھے۔ میٹ تھیاس تھیز نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو یورپ میں تجارتی میلوں اور نمائشوں میں لازما شرکت کرنی چاہیے، تجارتی میلے اور نمائشیں جرمنی کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان مضبوط روابط باہمی تجارت کو نئی بلندیوں پر لے جاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ جرمنی پاکستان کا اہم تجارتی حصے دار ہے، پاکستان کے لیے درآمدات کے حوالے سے جرمنی گیارہویں جبکہ برآمدات کے حوالے سے پانچویں نمبر پر ہے، یہ خوش آئند ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم گزرتے وقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں باہمی تجارت کا حجم 2.4ارب ڈالر تھا جو 2018ء میں بڑھ کر 2.62ارب ڈالر ہوگیا۔ خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو بین الاقوامی تجارتی میلوں اور نمائشوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے جس سے انہیں نئے تجارتی پارٹنرز ملیں گے اور اپنی مصنوعات عالمی سطح پر متعارف کروانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول میں جرمنی نے قابل ستائش کردار ادا کیا، پاکستان میں انرجی کی بڑھتی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی جرمنی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ خواجہ شہزاد ناصر اور فہیم الرحمن سہگل نے مزید کہا کہ جرمنی سرمایہ کار پاکستان میں آئل اینڈ گیس، فوڈ، ڈیری پراسیسنگ اور انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…