جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بی جے پی سربراہ کا غیرقانونی مسلمان مہاجرین کو خلیج بنگال میں پھینکنے کا وعدہ

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ نے غیر قانونی مسلمان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ انہیں خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے گا۔مودی کا دایاں بازو تصور ہونے والے امیت شاہ کے اس بیان پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے تنقید کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کو

ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے مشرقی ریاست بنگال میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اس طرح کے مہاجرین کو دیمک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی لوگ بنگال کی سرزمیں میں دیمک کی طرح ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی دراندازوں کو ایک ایک کرکے اٹھائے گی اور انہیں خلیج بنگال میں پھینک دے گی۔مودی کا دایاں بازو تصور ہونے والے امیت شاہ کے اس بیان پر اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے تنقید کی گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس بیان کو ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔کیرالا کرسچن فورم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بیان ایک سیکیولر ریاست قوم کی شناخت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ ہے۔دوسری جانب بی جے پی کے ترجمان نے پارٹی صدر کی تقریر پر اپنا ردعمل دینے سے گریز کیا۔کانگریس کے ترجمان سنجے جھا کا کہنا تھا کہ امیت شاہ کا بیان ووٹرز کو تعصب کی جانب دھکیلنے کی براہ راست کوشش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کا سیاسی ماڈل نفرت کے ٹمپریچر کو بڑھانے اور اس ٹمپریچر میں بھارت کو مذہبی طور پر تقسیم کرنے کیلئے ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…