جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

پی ٹی سی ایل نے فیس میوزک میلہ پر گیمرز حب متعارف کرا دیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں دو روزہ تقریب ’فیس میوزک میلہ2019‘ میں گیمنگ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ’پی ٹی سی ایل گیمرز حب‘ متعارف کردیا۔اس اہم گیمنگ ایونٹ کا مقصد کمپیوٹر اور گیمنگ کنسول سے لگاؤ رکھنے والے افراد کو پی ٹی سی ایل کے تیز رفتار انٹرنیٹ کے شاندار تجربہ سے روشناس کرانا ہے۔

آن لائن گیمنگ ایک مثبت تفریح اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعہ نوجوانوں کی ترقی کا ایک اہم جز ہے اور پی ٹی سی ایل کی ڈیجیٹل حکمت عملی کے عین مطابق ہے ۔ اس موقع پر مقیم الحق، چیف کمرشل آفیسر ، پی ٹی سی ایل نے کہا، متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل سروسزمیں اتصا لات گروپ کے تجربہ سے مستفید ہوتے ہوئے ، پی ٹی سی ایل ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرر ہا ہے ،جہاں لامحدود انٹرنیٹ اور ڈیٹاکے ذریعے ٹیکنالوجی سے لگاؤ رکھنے والے نوجوان ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے ملٹی پلیئر گیمنگ نیٹ ورک کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم ایسے پر کشش مواقع پیدا کرے گا جو کہ پاکستان میں گیمنگ کمیونٹی کی پروفائل میں اضافہ کرنے میں معاون ہوں گے ، یہ گیمنگ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو منفرد اور مربوط پلیٹ فارم کے ذریعہ سماجی رابطہ اورمقابلہ کرنے کا موقع مہیا کر رہا ہے۔پی ٹی سی ایل ملک کا سب سے بڑا انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والا ادارہ ہونے کے ناطے ، اس ضرورت سے مکمل واقف ہے کہ اعلیٰ معیار کی براڈ بینڈ سروس سے ہی گیمنگ کا بہترین تجربہ اور دنیا کے معروف گیمنگ سروز تک رسائی ممکن ہے ۔ پی ٹی سی ایل ایشین اور یورپی ممالک میں موجود گیمنگ سرورزپر اپٹیماےئزیشن (optimization) اور پییرنگ (peering) کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کر رہاہے۔کمپنی نے نیٹ ورک ٹرانسفرمیشن پروجیکٹ(NTP)میں اپنے نیٹ ورک کواپ گریڈ کرنا شروع کردیا ہے جس کے ذریعے پاکستان بھر میں 100اہم ایکس چینجز کو اپ گریڈ کیا جا رہاہے۔ NTPکے ذریعہ پی ٹی سی ایل پہلے ہی مخصوص علاقوں میں فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) جیسی سہولیات فراہم کررہا ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کی حامل 100mbpsکی تیز رفتار سروس Gigabit Passive Optical Network

(GPON)بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ جو صارفین کو بلا رکاوٹ لا محدود ڈیٹا اور اسٹریمنگ کی سہولت سمیت بلاتعطل انٹرنیٹ اور ناقابل فراموش گیمنگ تجربے کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ اس قدم کے ساتھ پی ٹی سی ایل ڈیجیٹلی کنیکٹڈ پاکستان کے عزم کی جانب گامزن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…