ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی بھرپورکوششوں کے باوجود امریکی ڈالر پھر بے قابو ہوگیا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بھرپورکوششوں کے باوجود امریکی ڈالر پھر بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر ایک بارپھر104 روپے پرپہنچ گئی جو گزشتہ ایک سال بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس کے دائرہ کار کو توسیع دینے کے لیے آئندہ وفاقی بجٹ میں ممکنہ سخت اقدام، ٹیکس آفیشلز کی جانب سے جاری فنانشل آپریشن سے بڑے سرمایہ داروں میں خوف پھیل گیا ہے اوروہ ایف بی آر کی ممکنہ تادیبی کارروائیوں کے خطرات کے پیش نظر سرمائے کی بیرون ملک منتقلی کوترجیح دے رہے ہیں، بالخصوص دبئی کی ریئل اسٹیٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری رحجان بڑھنے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر کو سخت دباﺅ کا سامنا ہے۔ بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر102 تا102.20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدریک دم103.80 تا104 روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔
اس ضمن میں فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے ’نجی ٹی وی کو بتایا کہ زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں سٹے باز دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں جو آئندہ چندہفتوں میںامریکی ڈالر کی قدر میں خطیراضافے کی افواہیں پھیلاکر امریکی ڈالر کی قدر میں مصنوعی اضافے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم بدھ کو اس سلسلے میں گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے فاریکس ایسوسی ایشن کی تجویز پرجمعہ 29 مئی کوخصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ڈالر کی قدر کوکنٹرول کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک اور فاریکس ایسوسی ایشن کی رکن ایکس چینج کمپنیاں ایک بارپھر مشترکہ حکمت عملی مرتب کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…